ابوظہبی7جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ابوظہبی کی قومی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز نے کہا ہے کہ اس وقت قطری پاسپورٹ کے حامل تمام مسافرین کا متحدہ عرب امارات کا سفر اور اس کے راستے گزرنا ممنوع ہے۔کمپنی کے ترجمان نے ای میل کے ذریعے ارسال کردہ بیان میں کہا ہے کہ قطر میں قیام کا ویزہ رکھنے والے غیر ملکیوں کو امارات پہنچنے پر ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق اس امر کا اطلاق اتحاد ایئرویز سمیت متحدہ عرب امارات کے لیے پروازیں چلانے والی تمام فضائی کمپنیوں پر ہو گا۔یہ اقدامات سعودی عرب ، مصر ،امارات اور بحرین سمیت کئی ممالک کے قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔